تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:44

بھارتی یوم جمہوریہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر تنقید

اے آر وائی - بھارت میں ایک جانب یوم جمہوریہ کی تقاریب میں بھارتی صدر اور وزیر اعظم غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریبات میں شریک ہیں تو دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت پر کرپشن اور آئین سے انحراف کے الزامات عائد کیے ہیں۔



نیو دہلی میں بھارت کے تریسٹھویں یوم جمہوریہ کے موقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نتن گڈ کاری نے پرچم کشائی کے بعد کہا ہے کہ بھارت کا آئین مذہبی استحصال کی اجازت نہیں دیتا، لیکن بھارتی حکومت آئین سے مکمل انحراف کر رہی ہے۔



انھوں نے کہا کہ اگر محض سیاسی دکان چمکانے اور ووٹ بڑھانے کے لیے مذہبی بنیادوں پر فیصلے کیے گئے تو پسماندہ طبقہ اور نچلی ذاتوں کے ساتھ ساتھ اقلیتیں بری طرح متاثر ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.