26 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:27
ایران پر عالمی دباو بڑھایا جارہا ہے، وکٹوریہ نولینڈ
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر انحصار کم کرنے کے لیے مختلف ممالک سے مذاکرات کررہے ہیں۔ پاکستان کو ایران سے گیس درآمد کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ایران پر عالمی دباو بڑھایا جارہا ہے۔ امریکا ایسے تمام ممالک سے مذاکرات کررہا ہے جو ایران پر کسی نہ کسی طرح سے انحصار کیے ہوئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیے جانے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اور کوشش ہے کہ پاکستان ایران سے گیس کی درآمد نہ کرے۔ چند ممالک سے ایرانی تیل خریدنے سے باز رکھنے کے لیے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔