تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:27

افغانستان میں امن عمل کےلیے پاکستان کا کردار اہم ہے،امریکا

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کےلیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بند ہونے کے باوجود دیگر روٹس موجود ہیں۔



پاکستان کی جانب سے تعلقات پر نظر ثانی مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کےلیے استنبول اور بون کانفرنس کا اہم رکن ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین پاکستان جانا چاہتے تھے مگر انہیں اجازت نہیں دی گئی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.