تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:45

امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا نے 613 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کردیا

اے آر وائی - امریکا نے دوہزار تیرہ کیلئے چھہ سو تیرہ ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر دفاع لیون پینیٹا کا کہناہے کہ فوجیوں کی تعداد اور اخراجات میں کمی کے باوجود جدید طیاروں ایف پینتیس کے خریداری ضرور ہوگی۔



امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے سال دوہزار تیرہ کیلئے دفاعی بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے دفاعی اخراجات میں کمی تجویز گئی ہے۔ اور یہ کمی کچھ پروگرام ختم کرکے اور فوجیوں کی تعداد کم کرکے کی جائے گی۔ اعلان کے مطابق آئندہ سال کیلئے پینٹاگان کےاخراجات میں نو فیصد کمی کی جائے گی۔ امریکی فورسز کی تعداد میں تیرہ فیصد کمی ہوگی۔



لیون پنیٹا کا کہنا تھا آئندہ چار سال میں اسپیشل آپریشن فورسز میں دس فیصد اضافہ کیا جائےگا۔ دو ہزار تیرہ کا بجٹ پانچ سو اکتیس ارب ڈالر کے بجائے پانچ سو پچیس ڈالر ارب ڈالر کا ہوگا۔ اس طرح آئندہ سال دفاعی مد میں چھ ارب ڈالر کے اخراجات کم کئے جائینگے۔ امریکا جدید ڈرونز بھی تیار کرے گا۔ مستقبل میں امریکا انسداد دہشتگردی کیلئے زیادہ انحصار ڈرونز پر کرے گا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.