تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:27

ٹوکیو:جاپان میں چار برس کے دوران بڑے زلزلے کی پیشین گوئی

اے آر وائی - جاپانی ماہرین نے آئندہ چار برس کے دوران دارالحکومت ٹوکیو میں بڑے پیمانے پر زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔ یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق کاروں کا کہنا ہےکہ ٹوکیو میں زلزلہ کا خدشہ ستر فیصد ہے اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات ہوگی جبکہ آئندہ تین دہائیوں میں یہ خدشات اٹھانوے فیصد ہیں۔



پیش گوئی سامنے آنے کے بعد جاپانی عوام میں خوف پایا جاتا ہے اور لوگوں نے عبادت گاہوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور اس قدرتی آفت سے بچنے کے لیے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ ماہرین نے زلزلے اور سونامی سے بچاؤ کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے۔ بعض جاپانیوں کے مطابق ان کا ملک زلزلوں کی سرزمین ہےاورزلزلے ان کے لیے نئے نہیں ہیں اس لیے وہ زلزلے کی تازہ پیش گوئی سے پریشان نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.