27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:54
قطر میں پولیٹیکل آفس کا قیام، طالبان کی ٹیم دوحہ پہنچ گئی
اے آر وائی - قطر میں پولیٹیکل آفس کے قیام کیلئے طالبان کی ایک سفارتی ٹیم دوحہ پہنچ گئی ہے جہاں یہ ٹیم امریکا اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی کرے گی۔ دوحہ پہنچنے والے طالبان وفد میں ملا عمر کے سابق سیکریٹری طیب آغا، سابق نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزئی اور ریاض میں سابق سفیر شہاب الدین دلاور شامل ہیں۔
ان شخصیات کو اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کردیا گیا تھا اور ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔ طالبان دور کے پولیس چیف کلام الدین کے مطابق تمام سفیروں کی قطر آمد نیٹو اور اقوام متحدہ کے علم میں ہے اور یہ شخصیات پابندی کے باوجود سفر کر سکتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قطر میں مذاکرت چند ہفتوں میں متوقع ہیں۔