27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:21
عراق خود کش بم دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی
اے آر وائی - عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں اکتیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق بغداد کے علاقے زعفرانیہ میں ٹیکسی میں سوارخود کش حملہ آور نےایک جنازے کے جلوس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے نتیجہ میں اکتیس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتال انتیظامیہ کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عراق میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں صرف ایک ماہ کے دوران دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔