تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:28

ہالینڈ میں بھی برقعے پر پابندی کااعلان

اے آر وائی - یورپ میں فرانس کے بعد ہالینڈ میں بھی برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان کردیاگیا ہے وزیراعظم میکسین کا کہناہے کہ برقعے کے علاوہ عوامی جگہوں پر ہیلمٹ پہننے پر بندش ہوگی۔



عرب ٹی وی کے مطابق ہالینڈ کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیاہے کہ آئئندہ سال سے برقعہ، نقاب، حجاب اور ایسے ملبوسات یا دیگر چیزیں جس سے چہرہ نظر نہ آئے کے پہننے پر مکمل پابندی ہوگی۔



ہالینڈ کے وزیراعظم میکسین نے ایمسٹرڈم میں میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندی صرف برقعہ یا دیگر اسلامی ملبوسات پر نہیں لیکن یہ پابندی چہرہ چھپانے والے ہر چیز ہر ہوگی۔ اس سے پہلے فرانس برقعے اور حجاب پر پابندی عائد کرچکا ہے اوراب ہالینڈ دوسرا ملک ہوگا جو برقعے یا نقاب پر پابندی عائد کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.