تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:55

سینیگال:دارالحکومت میں صدراورعدلیہ کےخلاف پر تشدد مظاہرے

اے آر وائی - سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں عدالت کی جانب سے صدر عبدالحئی ویدے کو تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دینے پر فسادات پھوٹ پڑے۔



عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس پر ٹوٹ پڑے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے ایک کار کو پلٹ کر روڈ بلاک کردی اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کوئی شخص دو مرتبہ سے زیادہ ملکی صدر نہیں بن سکتا، لیکن پچاسی سالہ صدر تیسری مرتبہ بھی صدر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔



یہ بات دلچسپی کی حامل ہے کہ عدالتی کونسل میں شامل تمام ججوں کی بھرتیاں صدر نے کی ہیں۔ مظاہرین نے ایک ملکی موسیقار کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف بھی اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.