28 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:22
فلپائن: دفاعی تعاون کی امریکی پیشکش کے خلاف مظاہرے
اے آر وائی - فلپائنی عوام نے واشنگٹن مذاکرات اور امریکا کی جانب سے فلپائن کے ساتھ دفاعی تعوان بڑھانے کے اعلان پر احتجاج کیا ہے۔ عوام کی ایک کثیر تعداد نے دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے ریلی بھی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں امریکی فوجیو ں فوراً ملک چھوڑ دو درج تھا۔
بائیں بازو کے نیو پیٹریاٹک الائنس کے ترجمان ریناٹو ریئیز کا کہنا ہے کہ ہم فلپائن میں مزید امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس با ت سے باخبر ہیں کہ امریکا مدد کے بہانے فلپائن میں اپنی فوجیں تعینات کرکے چین سے جنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
فلپائنی وزیر دفاع والٹیئر گیزمین نے امریکا کی جانب سے فلپائن میں جنگی جہازوں کی تعیناتی کی پیشکش کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ فلپائن میں نئے امریکی اڈوں کا کوئی نیا منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن کے آئین کے تحت ملکی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈوں کا قیام ممنوع ہے۔