29 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:28
پیرو: بحالی مرکز میں آتشزدگی 26افراد ہلاک
اے آر وائی - لیما کے درالحکومت پیرو کے بحالی مرکز میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے، جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرو میں قائم غیر قانونی فلاحی مرکز میں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ اور غریبوں کی مدد کی جاتی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسی لگ اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تاہم ہلاکتیں عمارت میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ چھ جھلس کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔