تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:23

افغان حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی کوشش

اے آر وائی - امریکا کے بعد افغان حکومت نے بھی طالبان سے مذاکرات کی کوشش شروع کردی ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سعودی عرب میں اہم ملاقات ہونے کا امکان ہے۔



برطانوی ریڈیو بی بی سی اور اخبار ٹیلی گراف کے مطابق سابق طالبان اہلکار مولوی قلم الدین کا کہناہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہورہے تاہم آئندہ چند ہفتوں میں اہم ملاقات سعودی عرب میں ہونے کی توقع ہے۔



افغان اور مغربی ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے سے پہلے ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے طالبان نے صدر کرزئی کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ اور افغانستان کے دیگر بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ بات کریں گے۔



بی بی سی کے مطابق اس ملاقات سے قیامِ امن کی امریکی کوششیں پس منظر میں چلی جائیں گی ۔جس کے تحت قطر میں طالبان کا دفتر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.