تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:16

طالبان افغانستان میں دوبارہ حکومت سنبھال سکتے ہیں،امریکا

اے آر وائی - امریکی افواج کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان افغانستان میں دوبارہ حکومت سنبھال سکتے ہیں۔



بگرام ائر بیس پر تیار کی جانے والی انتہائی خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی اخبار نےانکشاف کیا ہے کہ نیٹو افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد طالبان کا دوبارہ اقتدارمیں آ جانا یقینی نظر آتا ہے۔



اخبار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے کچھ علاقے پہلے ہی طالبان کے زیر اثر آ چکے ہیں۔رپورٹ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر طالبان کی پشت پناہی کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.