2 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:49
چین ایران کو ایٹمی پیشرفت سے روکے: جرمنی
اے آر وائی - جرمنی کی چانسلر انجیلہ مرکل نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی پیشرفت سے روکنے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔
چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ماضی میں بھی چینی قیادت سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تحا کہ چین ایران کو ایٹمی پروگرام ختم کرنے پر آمادہ کرے۔ دنیا کسی نیوکلئیر طاقت کو برداشت نہیں کرے گی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو جائے گی۔