2 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:8
فٹبال میچ میں ہلاکتوں پر قاہرہ میں احتجاج
اے آر وائی - پورٹ سعید میں فٹبال میچ کے بعد ہنگامہ آرائی میں چوہتر افراد کی ہلاکتوں نے سیاسی رنگ اختیارکرلیا ہے۔ قاہرہ میں سانحے پرشدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مصر میں فٹبال کی تاریخ کا بدترین سانحہ پورٹ سعید میں پیش آیا۔ جہاں مقامی المصری کلب نے قاہرہ کےالاہلی کلب کو تین ایک سے ہرایا اور میچ کے بعد فاتح ٹیم پر حریف پرستاروں نے حملہ کردیا۔
قایرہ میں ٹی وی بلڈنگ کے سامنے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں دارالحکومت میں مارچ کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ اسٹیڈیم میں پر تشدد تصادم میں موجود پرستار نے بتایا کہ ہم پریہ کہہ کرحملہ کیا گیا کہ ہم تمہارے تابوت ساتھ لائے ہیں۔ حکمران فوجی کونسل نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔