تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:32

بانکی مون کے قافلے پر جوتوں کی بارش

اے آر وائی - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا، جب غزہ کے دورے میں ان کا استقبال جوتے پھینک کر کیا گیا۔ درجنوں فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ کے چیف کی غزہ آمد پر ان کی گاڑیوں کے قافلے پرجوتے اور پتھر برسائے۔



مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کئے جانے والے عزیزوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ وہ اقوام متحدہ اور بان کی مون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر بان کی مون کا رویہ جانبدارانہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.