5 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:33
امریکا: سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری، متعدد گرفتار
اے آر وائی - امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس سے جھڑپوں کے بعد متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے مک پرسن اسکوائر پر پولیس نے مظاہرین کے کیمپ اکھاڑنا شروع کئے۔ تو مظاہرین پولیس سے الجھ گئے۔
متعدد مظاہرین بلڈوزر کے آگے روڈ پر لیٹ گئے۔ تاہم پولیس نے انہیں زبردستی ہٹا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق اور افغانستان پر جنگوں پر خراجات ختم کرکے رقم لوگوں کے فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔ بڑے اداروں اور کاپوریشنز کو فائدہ دینے کے بجائے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے۔