تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:42

روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کے خلاف اور حق میں مظاہرے

اے آر وائی - روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کے خلاف اور حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ حزب اختلاف نے پیوٹن کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ پیوٹن کو دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔



ایک لاکھ نوے ہزار افراد نے دارالحکومت ماسکو میں مظاہروں کے دوران روسی وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کی حمایت میں نعرے بلند کئے۔ ادھر سینٹ پیٹرس برگ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روسی وزیراعظم گزشتہ بارہ سال سے صدر اور وزیراعظم کے عہدوں پر فائض رہے، اب انہیں مستعفی ہونا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.