تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:0

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

اے آر وائی - اقوامِ متحدہ نے ایک رپورٹ کہا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کی دستاویزات کے مطابق دو ہزار گیارہ میں تشدد کے دوران تین ہزار اکیس شہری ہلاک ہوئے۔ جبکہ دو ہزار دس میں دو ہزار سات سو نوے اور دو ہزار نو میں ان ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار چار سو بارہ تھی۔



رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں شدت پسندی، بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی وجہ سے ہوئیں۔ بان کی مون کے نمائندہ خصوصی جان کیوبس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بچوں، خواتین اور مردوں کی ہلاکت کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.