تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:43

بھارت: فحش فلمیں دیکھنے کا الزام، وزراء مستعفی

اے آر وائی - بھارتی ریاست کرناٹک میں اسمبلی کے اندر فحش فلمیں دیکھنے کے الزامات کے بعد اسکینڈل میں ملوث تینوں وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔



بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے لکشمن سوادی، سی سی پاٹل اور کرشنا پالمر کو مقامی چینل نے اسمبلی کے اندرموبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے دکھایا تھا۔



مستعفی وزراء کا کہنا ہے کہ انھوں نے پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے استعفیٰ دیا۔ بی جے پی نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے کرناٹک کے وزیر اعلی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.