9 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:34
ایران پرحملہ کر کے دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا،سرکوزی
اے آر وائی - فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری دھمکیوں کو کسی بھی مسلح حملے سے ختم نہیں کیا جا سکتااور نہ ہی ایسی کاروائی امن کے لئے کارگر ہوگی۔
سرکوزی نے یہودیوں کی جانب سے تقریب میں کہا ہے کہ اسرائیل ایک خطرہ ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر فرانس کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،انہوں نے واضح کیا کہ ہتھیاروں کی جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی ،چونکہ جوہری پھیلائو دنیا کے لئے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے اسرائیل پر واضح کیا کہ وہ ایران پر فوجی حملے کی سوچ کو ختم کرے اور ایران کے تحفظات کو سمجھنے کی کوشش کرے۔