10 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:2
شام میں پرتشددواقعات جاری، 110افرادہلاک
اے آر وائی - شام میں پرتشدد واقعات جاری ہے۔ اور ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دس ہوگئی ہے۔عرب وزراخارجہ اقوام متحدہ عرب مشن واپس دمشق بھیجنےپرآئندہ ہفتے غور کریں گے۔ جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے شام کے صدر بشارالاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔
عرب ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص اور دیگر شہروں میں باغیوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری ہے۔ سرکاری فوج کی گولہ باری میں مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ گزشتہ پانچ روز سے سیکڑوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
عرب لیگ کے وزرا خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتےقاہرہ میں ہوگا۔ جس میں عرب اور اقوام متحدہ کے مشترکہ وفد کو شام بھیجا جائیگا۔ یہ مبصرین شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد مانیٹر کرینگی۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں تشدد کی مدد کی ہے جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے واشنگٹن میں اٹلی کے وزیراعظم مونٹی سے ملاقات میں شام کی صورتحال پر تشویش کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ دمشق کے حکمران اپنے ہم وطنوں پر مظالم بند کردیں۔ وہاں جرمنی اور دیگر ممالک سے احتجاجاً شام سے اپنے سفیر واپس بلا لئے ہیں۔