10 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:11
صومالیہ کے شدت پسند گروپ کا القاعدہ سے الحاق
اے آر وائی - صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب نے القاعدہ سے الحقاق کرلیا۔۔۔ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کا کہناہے کہ اب عرب خطہ امرکی کنٹرول سے باہر ہوگیاہے۔ القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے امریکی مانیٹر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اسلامی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں الشباب کے کمانڈر مختار ابو الزبیر نے القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کے نام پیغام میں کہاکہ الشباب کے کارکن آپ کے ساتھ وفادار فوجی کی طرح مارچ کرینگے۔ اور آپ شہادت اور جہاد کے راستے میں رہنمائی کرینگے۔
ایمن الظواہری نے جوابی پیغام میں الشباب کے الحاق کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ اور کہاکہ الشباب کے الحاق سے صلیبی جنگ کے حامیوں کے حوصلے پست ہوجائینگے۔