10 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:36
یونان ، حکومت کے مالی اقدامات کے خلاف مظاہرے
اے آر وائی - یونان میں مالی مراعات ختم کرنے کے فیصلے پر حکومت کے خلاف بائیں بازوں کی پارٹی کے ہزاروں ورکروں نے مظاہرہ کیاہے۔ یونان کی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے مالی اصلاحات پر مشتمل مالی سادگی کے پروگرام کا اعلان کیاہے جس کے تحت ملازمین کے بونس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی متعدد مراعات بھی ختم کردی گئی ہیں۔
سرکاری ملازمین اور نجی کمپنیوں کامظاہرہ تو جاری ہی ہے لیکن اب سیاسی پارٹیوں نے ان مظاہرین میں بھرپور شرکت کی ہے۔ اسی قسم کا ایک مظاہرہ یونان کی بائیں بازوں کی سیاسی پارٹی اور کمیونسٹ یونین کے ہزاروں ورکروں نے دارالحکومت ایتھنز میں کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیل آوٴٹ لینے کی چکر میں حکومت ورکروں اور ملازمین کا استحصال نہ کرے۔