تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:45

پاک،امریکا تعلقات، سفارت کا انتظار ہے،امریکا

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا شدید انتظار ہےتوقع ہے کہ پاک۔امریکا تعلقات جلد بہتر ہوجائینگے۔



واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کےدوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے کہاکہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان سے تعلقات بحال ہوجائیں۔ تاہم اس میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا فی الحال مشکل ہے۔



پاکستان کی اندرونی صورتحال کے متعلق ایک سوال پروکٹوریہ نولینڈ نےکوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم اتنا کہاکہ امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان کی قیادت اپنے تمام اندرونی اختلافات ملکی آئین کے دائرے میں حل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.