تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:31

مصر ،انقلاب کی پہلی سالگرہ،احتجاج اورہڑتالیں

اے آر وائی - مصر میں انقلاب کا پہلا سال مکمل ہوگیا۔۔۔عوام کے فوجی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ آج ملک بھر میں ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جارہی ہے۔۔۔ فوجی حکمرانوں کا کہناہے کہ وہ ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



مصر کی فوجی کونسل نے ایک بیان میں ملک میں عام ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک کو خلاف قانون قرار دیا۔ اور کہاکہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے نہیں دیا جائے گا۔



مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو ایک سال پہلے آج کے روز اقتدار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ سیاسی، سماجی پارٹیوں، تنظیموں گروپوں اور جہموریت کے حامیوں نے ملک میں فوجی حکمرانوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی اعلان کیا۔ اور کہاکہ ان کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔ ادھر تحریر اسکوائر اورملک کے دیگر شہروں میں مظاہرین کااحتجاج بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.