11 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:54
سرینگر:بس کھائی میں گرگئی،19 افراد ہلاک، ایک زخمی
اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سےانیس افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں پیش آیا۔
پولیس اور امدادی کارکنوں نے کھائی سے انیس لاشوں اور ایک زخمی شخص کو نکال لیاہے۔زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔