12 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:46
غزہ پراسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری،1فلسطینی شہید،1زخمی
اے آر وائی - غزہ پراسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں ایک فلسطینی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں ایک زخمی جبکہ ایک شہید ہوگیا۔ حماس سیکورٹی فورسز کے مطابق اسرائیل نے زیتون کے علاقے میں گھروں کو نشانہ بنایا۔