تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2012
وقت اشاعت: 1:55

شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری، 39 افراد ہلاک

اے آر وائی - شام میں باغیوں کے خلاف کارروائی میں متعدد ہلاک ہوگئے ہیں، عرب لیگ نے دشمق میں مشترکہ امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے، جبکہ اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہورہاہے۔ ادھر القاعدہ نے حزب اختلاف کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔



امریکی ٹی وی اور غیر ملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق شام کی سرکاری فوج نے ساتویں روز بھی حمص میں باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی۔ جس میں چالیس کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حزب اختلاف نے الزام عائد کیاہے کہ سرکاری فوج گرفتار سویلین کو ٹینکوں پر بھٹا کر باغیوں کو روک رہی ہے۔



دمشق اور دیگر شہروں میں حزب اختلاف نے احتجاج جاری رکھا۔ اور مطالبہ کیا کہ صدر بشارالاسد مستعفی ہوجائیں۔ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے ویڈیو پیغام میں دمشق میں حزب اختلاف کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔



ادھر عرب وزرا خارجہ کا اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شام میں تشدد بند کرانے کیلئے عرب اور اقوام متحدہ کی مشترکہ فورس تعینات کی جائے گی۔ وہاں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی شام پر بحث آج کرے گی۔ جس میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی ہائی کمشنر نوی پلے بھی خطاب کریں گی تاہم اس وقت تک عبوری قرارداد پر ووٹنگ کی توقع نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.