تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 فروری 2012
وقت اشاعت: 2:4

جمہوریہ کانگو میں طیارہ گرکرتباہ،صدارتی مشیر ہلاک،2زخمی

اے آر وائی - وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں طیارہ گرکرتباہ ہونے سے صدارتی مشیر سمیت دو افراد ہلاک جبکہ وزیر خزانہ زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طیارہ بوکاوو شہر میں گرکر تباہ ہوا۔ اس طیارے میں کانگو کے صدر جوزف کبیلہ کے مشیر اگسٹین اور وزیر خزانہ متاتا بھی سوار تھے۔



طیارہ تباہ ہونےسے اگسٹین اور طیارے کے پائلٹ ہلاک جبکہ وزیر خزانہ مٹاٹا اور ایک اور شخص زخمی ہوگئے۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.