15 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:33
واشنگٹن:چینی نائب صدر کی امریکی صدر سے ملاقات
اے آر وائی - چینی نائب صدر ژی جنپنگ نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی ہے جنپنگ کا کہناہے کہ چین انسانی حقوق سمیت ہر معاملے پر امریکا سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کیلئے تیارہے۔
وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے دوران چین کے نائب صدر ژی جنپنگ نے کہاکہ امریکا معیشت کے حوالے سے اپنی پالیسی درست کرے۔ اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اپنی معیشت کو فائدہ پہنچانے والی پالیسی ترک کردے۔
امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ امریکا کی خواہش ہے کہ چین سے ملکر یہ بات یقینی بنائے جائے کہ تمام ملک ایک اصول کے تحت ملکر کام کریں۔ اور تجارت اور دیگر کاروبار میں توازن ہو۔ اوباما کا کہنا تھا گزشتہ دو عشروں کے دوران چین کی معاشی ترقی سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ چین مزید ترقی کرے۔ دونوں رہنماؤں نے کرنسی، فوجی اور دیگر تنازعات اور عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔