15 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:47
ہنڈراس: جیل میں آتشزدگی، 272 قیدی ہلاک
اے آر وائی - وسطی امریکا کے ملک ہنڈراس کی جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 272 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حکام کے مطابق فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ قیدیوں کو جیل کے مختلف سیلز سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہیں جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد جیل سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔