16 فروری 2012
وقت اشاعت: 4:48
شامی صدر بشارالاسد کی 4ماہ میں انتخابات کرانے کی پیشکش
اے آر وائی - شام کے صدر نے عرب لیگ کے نئے سیاسی روڈ میپ رد کیے جانے کے بعد اب عام انتخابات چار ماہ میں کرانے کی پیشکش کردی ہے ۔ بشارالاسد کہتےہیں باغیوں کو کچلنے میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔
چھ ہزار جانوں کے ضیاع پر عالمی دباؤ کے بعد بشارالاسد نے جماعتی بنیادوں پر عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ بشارالاسد کے اس اعلان کو امریکا نےمضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ اس فیصلے پر اپوزیشن نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
حما میں جاری آپریشن تیرہویں روز میں داخل ہوچکا ہے ۔ ٹینکوں کی گولہ باری سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔