16 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:15
لندن میں بین المذاہب اجلاس،ملکہ الیزبتھ کی شرکت
اے آر وائی - لندن میں بین المذاہب اجلاس ہوا، کوئن الیزبتھ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ نے تقریب میں خاص طور پر شرکت کی ۔ شاہی خاندان کے لیمبیتھ پیلس میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں مختلف عیسائی عقائد کے علماء کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہ نماؤں نے شرکت کی۔
ملکہ براطانیہ اور ان کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو آرچ بشپ آف کنٹربری نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں مسلم ، بدھ ، بہائی، ہندو اور یہودی مزہبی پیشواؤں نے اپنے مذاہب کے بارے میں تقاریر کیں ۔ ملکہ برطانیہ کوئن الیزبتھ اور ان کے شوہر نے شاہی مہمان خانے میں مختلف مذاہب کے رہ نماؤں سے ملاقات کی۔ مذہبی رہ نماؤں کی جانب سے ملکہ کی خدمت میں اپنی مقدس کتابوں کے نسخہ جات پیش کئے گئے۔
ملکہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تمام مذاہب انسانیت اور اعلی اخلاق کا درس دیتے ہیں اور مذاہب کے مطالعہ سے مختلف اقوام کی تہزیب اور تمدن سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔