16 فروری 2012
وقت اشاعت: 11:34
الجیریا۔ موسم سرما سے نظام زندگی مفلوج ہو گئی
اے آر وائی - موسم سرما نے جہاں یورپ سے مغربی افریقہ تک نظام زندگی مفلوج کر دی ہے وہیں الجیریا میں شدید سردی درجنوں کے لئے موت کا پیغام بن کر آئی۔
موسم سرما میں ہونے والی برف باری نے الجیریاکے شہری علاقوں میں سڑکوں کو بلاک کر دیا جس کے باعث نہ صرف حادثات اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوابلکہ پہاڑی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند ہو گئے۔
شدید سردی نے دیہاتوں میں لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔الجیریا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں ضروریات سے زندگی میسر نہیں اور موسم سرما نے نظام زندگی بری طرح متاثر کر دیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی کسی طرح کی امداد نہیں کی جا رہی۔