17 فروری 2012
وقت اشاعت: 1:40
امریکا نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کردیں
اے آر وائی - ایران نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر پابندیاں عائد کردیں ۔ دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد۔ امریکا نے یہ پابندیاں ایرانی وزارت انٹییل جنس کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت، ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شامی حکومت کے بحران میں مدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عائد کی ہیں۔
دہشت گردی اور مالی انٹیلی جنس کے انڈر سیکریٹری ڈیوڈ کوہان نے اپنے بیان میں ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر القاعدہ، حزب اللہ اور حماس کی مدد اور حمایت کا الزام عائد کیا ہے اور اسے دہشت گردی کی مدد کے لیے ایرانی حکومت کی پالیسی قرار دیا ہے۔