تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:18

جنرل اسمبلی میں شام میں کیخلاف قرارداد منظور

اے آر وائی - شام کے تنازعے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ ایک سو سینتیس ارکان نے حمایت جبکہ بارہ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ روس اور چین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔



اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شام کے متعلق سعودی عرب کی قراراد پر رائے شماری کے دوران سترہ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔۔۔ روس اور چین نے ایک بار پھر شام کے خلاف مذمتی قرارداد کی مخالفت کی۔ قرارداد میں شام میں شہریوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے شام کے صدر بشارلاسد سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری اقتدار چھوڑ کر نائب کو منتقل کردیں۔



سعودی عرب نے اپنی قرارداد میں شام کے متعلق عرب لیگ کے امن منصوبے کی حمایت کی۔ اس سے پہلے چین اور روس نے عرب لیگ کی جانب سے شام کےلیے نئے سیاسی روڈمیپ کی قرارداد کو ویٹو کردیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.