17 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:20
امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ آبنائے ہرمز سے خلیج میں داخل
اے آر وائی - ایرانی دھمکیوں کےباوجود امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑہ آبنائے ہرمز سے گزرکر خلیج میں داخل ہوگیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز یوایس ایس ابراہم لنکن پانچ ہزار فوجیوں ور سیکڑوں طیاروں سمیت خلیج سے گزرگیا۔
اس بحری بیڑے کے خلیج سے جانے پر ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ طیارہ بردار بحری بیڑہ واپس خیلج آیا اور تہران کو خطرہ محسوس ہوا تو ایران اس خطرے کو ختم کردیگا۔ لیکن ابراہم لنکن کے آبنائے ہرمز سے گزر کےدوران ایران نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔