تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:33

ایران کی جوہری تنازعہ پر عالمی طاقتوں کو مذاکرات کی پیشکش

اے آر وائی - ایران نے جوہری تنازعے پر مذاکرات کیلئے عالمی طاقتوں کو خط لکھ دیا۔ وائٹ ہاؤس نے محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خط کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایران نے جوہری تنازعے پر مذاکرات کی پیشکش یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرائن ایشٹن کو دئیے گئے ایک خط میں کی۔



خط میں ایران نے مذاکرات جلد سے جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کے دوران طیارے میں میڈیا کو بتایا کہ ایران کو عالمی طاقتوں کے خط کا جواب دینا تھا۔ ایران نے جواب تو دے دیا، لیکن خط کی تفصیلات پر ابھی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ اور جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.