تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:7

افغان حکومت کی فوج میں طالبان کی بھرتی روکنے کی نئی پالیسی

اے آر وائی - افغان حکومت نے فوج میں طالبان کی بھرتی روکنےکیلئے نئی پالیسی بنالی ہے۔ دفاعی حکام کے مطابق فوجیوں کو پاکستان میں موجود اپنے رشتے داروں کو واپس بلوانے کا حکم دیا گیا ہے دوسری صورت میں انہیں وہ فوج چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔



امریکی اخبار کے مطابق امریکی اڈوں اور نیٹو فوجیوں پر افغانستان کے فوجیوں کی فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعات کےبعد افغان حکومت نے یہ نئی پالیسی اختیار کی ہے۔ افغان حکومت کو شبہ ہے کہ طالبان افغان فوج میں سرایت کرچکے ہیں۔



حکومت نے طالبان کی فوج میں سرایت روکنے کیلئے ان فوجیوں کو فوج چھوڑنے یا پاکستان سے رشتہ دار واپس بلانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ ادھر امریکا نے بھی طالبان کی افغان فوج میں ممکنہ سرایت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.