18 فروری 2012
وقت اشاعت: 13:27
پاک ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحفظات ہیں، امریکا
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کررہے۔ پاک۔ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تشویش سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے صدور کے مذاکرات اچھا اقدام ہے۔ اجلاس کا مقصد افغانستان میں مصالحت کی کوشش اور خطے میں تناوٴ کی صورتحال کم کرنا تھا۔ امریکا نے ہمیشہ تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھاکہ سہ ملکی سربراہ کانفرنس میں پاکستان کے ذریعے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو کوئی پیغام نہیں دیا۔ پابندیوں کے باوجود پاکستان،بھارت اور افغانستان کا ایران سے تجارت کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر وکٹوریہ نے کہاکہ تہران پر انحصار کم کرنے کیلئے دیگر ممالک سے بات چیت جاری ہے۔