20 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:57
ایران نے برطانیہ،فرانس کو تیل کی فراہمی بند کردی
اے آر وائی - ایران نے برطانیہ اور فرانس کو تیل کی فروخت بند کردی۔امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جرنل مارٹن ڈیمسی کا کہناہے کہ ایران پر حملہ قبل از وقت ہوگا۔
ایرانی وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نائک زاد کے وزارت تیل کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق فرانس اور برطانیہ کو تیل کی فراہمی حالیہ اقتصادی پابندیوں کے ردعمل میں روکی گئی ہے۔
ادھر امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جوہری تنازع پر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اور سفارتکاری امریکا کیلئے بہترین آپشن ہے۔ ایران کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال وقت سے پہلے ہوگا۔ امریکا کے پاس اس بات کے شواہد نہیں کہ ایران جوہری صلاحیت کو ایٹم بم میں تبدیل کرسکتاہے۔