20 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:6
میکسیکو کی جیل میں تصادم، 44 قیدی ہلاک
اے آر وائی - میکسیکو کی جیل میں قیدیوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں چوالیس قیدی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے شمال میں قائم جیل میں محافظوں اور قیدیوں میں تصادم ہوا۔ میکسیکو میں منشیات اسمگل کرنے کے حوالے سے پیشہ ور گروپوں میں لڑائی جاری ہیجو جیلوں تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران تشدد میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے۔