20 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:16
بھارت میں میلے کے دوران بھگدڑ،8 افراد ہلاک، 20 زخمی
اے آر وائی - بھارتی ریاست گجرات میں مندر پر میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ گجرات کے بھاوناتھ مندر پر ہزاروں عقیدت مندوں میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب دو گاڑیوں کی وجہ سے میلے کے گراوٴنڈ کا مین گیٹ بند ہوگیا۔
بھگدڑ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد میں تین خواتین، دو بچے اور مرد شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بیس زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچا دیا گیاہے۔