20 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:58
ایتھنز:یونان میں مظاہرین، پولیس میں جھڑپیں، متعدد گرفتار
اے آر وائی - یونان میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
یونان میں حکومت کے مالی سادگی پروگرام کے تحت مراعات میں کٹوتی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت ایتھنز میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر مظاہرین اور پولیس جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔