تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:22

بالی بم دھماکے کے ملزم کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی اپیل

اے آر وائی - بالی بم دھماکے کے مبینہ منصوبہ ساز عمر پاٹیک کے وکیل نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر مقدمہ خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔ پینتالیس سالہ عمر پاٹیک کو بالی بم دھماکوں کی منصوبہ ساز ی اور بم کی تیاری میں مدد دینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔ عمر پاٹیک نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔



پیر کے روز جکارتہ کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران عمر پاٹیک کے وکیل نے اپنے موکل کے خلاف پیش کئے جا نے والے ثبوتوں کو ناکافی قرار دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ عمر پاٹیک کو رہا کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.