تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2012
وقت اشاعت: 5:58

شام تنازعہ،روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں، عرب لیگ

اے آر وائی - عرب لیگ کے سیکرٹری نبیل اعرابی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے تنازعے پر روس اور چین اپنی رائے تبدیل کرسکتے ہیں۔ قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سیکریٹری نبیل اعرابی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ممبر ممالک کی جانب سے شام میں پر تشدد واقعات کی روک تھام کے منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔ جس کے بعد روس اور چین بھی اپنا موقف تبدیل کرسکتے ہیں۔



نبیل اعرابی کا کہنا تھا کہ تیونس میں چوبیس فروری کو اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے درمیان کانفرنس بلائی گئی ہے۔ جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون اور اہم ممالک کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد شام میں شہریوں پرہونے والے پر تشدد واقعات کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.