تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:7

اوباما کا کرزئی کو فون، سہ ملکی سربراہ کانفرنس پرتبادلہ خیال

اے آر وائی - امریکی صدر براک اوباما اور افغان صدر حامد کرزئی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے افغان ہم منصب کو فون کر کے اسلام آباد میں ہونے والی سہ ملکی سربراہ کانفرنس پر بات چیت کی۔



امریکی صدر نے افغانستان میں امن کےلیے مصالحتی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ خطے کے استحکام کےلیے براک اوباما نے مفاہمتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دو روز قبل پاکستان، ایران اور افغانستان کے صدور کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس میں خطے کے مسائل حل کرنے کےلیے بیرونی دباؤ مسترد کرتے ہوئے متحد رہنے پراتفاق کیاگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.