تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 فروری 2012
وقت اشاعت: 18:7

افغانستان: قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

اے آر وائی - قرآن کی بےحرمتی کے خلاف افغانستان میں شہریوں نے بگرام ائیر بیس کے باہر مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگرام ائیر بیس پر غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن اور دیگر مذہبی کتب کی بے حرمتی کی اطلاعات کے بعد عوام مشتعل ہوگئے۔



ہزاروں شہری بگرام ائیر بیس پہنچ گئے اور امریکی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ایساف کمانڈر جنرل جون ایلن نے معافی مانگتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تاہم انھوں نے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.