تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:31

ایران کا جوہری تنازع ، اجازت نہ ملنے پر آئی اے ای مایوسی

اے آر وائی - عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیاہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کاکہناہے کہ آئی اے ای اے کی ٹیم کے پاس معائنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔



ویانا سے جاری بیان میں آئی ای اے نے کہاکہ تہران میں موجود معائنہ کاروں کی ٹیم گزشتہ دو دن سے ایرانی حکومت سے پراچین جوہری تنصیب کے معائنے کی اجازت مانگ رہی ہے لیکن تہران انہیں اجازت نہیں دے رہا۔



عالمی توانائی ایجنسی نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا تھاکہ ایران کی موجودہ ٹیم کو معائنے کا مینڈیٹ حاصل نہیں، ٹیم ارکان سے صرف مذاکرات کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.